تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین محمد عبداللہ گل نے مظفرآباد کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے افسران، جوانوں اور ٹیکنیشنز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے
چیئرمین تحریک جوانان پاکستان کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
راولپنڈی۔11جون (اے پی پی):تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین محمد عبداللہ گل نے مظفرآباد کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے افسران، جوانوں اور ٹیکنیشنز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں محمد عبداللہ گل نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں۔
ان کی جرات، فرض شناسی اور عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور قوم ان کے جذبہ خدمت کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ایک المناک قومی سانحہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل، حوصلہ اور استقامت نصیب فرمائے۔








