:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر صوبے بھر میں عوام کیلئے ٹھنڈے پانی کا اہتمام کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے انتظامیہ کو ہر شہر کے چوک و چوراہوں میں سائے /شیڈ کا بھی اہتمام کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہرویگن سٹینڈ،بس ٹرمینلز اورریلوے سٹیشن پر مسافروں کیلئے ٹھنڈا پانی
مریم نوازکا گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر صوبے بھر میں عوام کیلئے ٹھنڈے پانی کے اہتمام کرنے کا حکم

مزید خبریں
لاہور۔11جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر صوبے بھر میں عوام کیلئے ٹھنڈے پانی کا اہتمام کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے انتظامیہ کو ہر شہر کے چوک و چوراہوں میں سائے /شیڈ کا بھی اہتمام کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہرویگن سٹینڈ،بس ٹرمینلز اورریلوے سٹیشن پر مسافروں کیلئے ٹھنڈا پانی،پنکھے اورکولر نصب کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے سخت گرمی کے پیش نظر دفاتر میں آنے والے سائلین کیلئے ٹھنڈ ے پانی کا مناسب بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔
مریم نوازنے بہت زیادہ گرمی اورلو کے پیش نظر بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے پرہیز کرنے کی اپیل بھی کی اور کہا کہ خواتین،بزرگوں اور بچوں کا سخت گرمی کے موسم میں خصوصی خیال رکھا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سکول سمر کیمپ میں طلبہ اور اساتذہ کیلئے ٹھنڈا پانی،پنکھے اورایئر کولر ضرور نصب کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ گرم ترین موسم کی شدت اورحدت کا مقابلہ کرنے کیلئے بچاو اوراحتیاط ہی مناسب تدابیر ہے۔
انہوں نے ٹریفک پولیس کو چلچلاتی دھوپ میں موٹر سائیکل سواروں کو بلاضرورت کھڑا نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بائیک پر فیملی یا بچے سوار ہونے کی صورت میں دھوپ میں روکنے سے گریز کیا جائے ۔








