سندھ حکومت کے لائیواسٹاک اور فشریز کی جانب سے چھوٹی کشتیاں رکھنے والے ماہی گیروں کو ترتیب وار ایک لاکھ اور دو لاکھ روپے فیول سبسڈی سندھ بینک کے ذریعے دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ شناختی کارڈ کے بغیر کسی بھی ماہی گیر کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار لائیواسٹاک اور فشریز کے صوبائی وزیر محمد علی ملکانی …
ماہی گیروں کو فیول سبسڈی سندھ بینک کے ذریعے دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے،صوبائی وزیر محمد علی ملکانی

مزید خبریں
کراچی۔ 11 جون (اے پی پی):سندھ حکومت کے لائیواسٹاک اور فشریز کی جانب سے چھوٹی کشتیاں رکھنے والے ماہی گیروں کو ترتیب وار ایک لاکھ اور دو لاکھ روپے فیول سبسڈی سندھ بینک کے ذریعے دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ شناختی کارڈ کے بغیر کسی بھی ماہی گیر کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار لائیواسٹاک اور فشریز کے صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے اپنے دفتر میں صوبائی فشریز ریگولیٹری ٹاسک فورس کے تیسرے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ماہی گیروں کو ایک ہی جگہ تمام سہولیات فراہم کرنے اور ان کی کشتیاں رجسٹرڈ کرنے کے لیے شناختی کارڈ کی لازمی شرط رکھی ہے تاکہ ماہی گیروں کو رجسٹر کر کے حکومتِ سندھ کی جانب سے دی جانے والی امدادی اشیا ء سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس کے لیے ہم انہیں نادرا سے منسلک کر رہے ہیں اور بارکوڈ کے ذریعے سندھ ماہی گیری (شکار) کا لائسنس، کشتیوں کی رجسٹریشن اور جیٹی کی رجسٹریشن سمیت آن لائن رجسٹریشن کا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماہی گیری کے لیے بننے والی جیٹیوں کی انسپکشن (معائنہ) کروائیں گے، جو لوگ جیٹی پر ماہی گیروں کو یہ سہولیات فراہم کریں گے ہم وہ جیٹیاں رجسٹر کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی ہائی کمان کی طرف سے ملنے والی ہدایات کے بعد ٹاسک فورس ریگولیٹری فورم بنانا پڑا، جس کے تحت سول اور آرمڈ فورسز مشترکہ طور پر ون ونڈو آپریشن کے ذریعے اصل شکار کرنے والے ماہی گیروں کی رجسٹریشن کر سکیں تاکہ ہمارے سمندری بارڈر دیگر تمام مسائل سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیکیورٹی کے مسئلے کو سب سے زیادہ نظر میں رکھا ہے تاکہ ہم اپنے وطنِ عزیز اور اس کے عوام کو ہر مسئلے سے محفوظ رکھ سکیں، جس میں دہشت گردی، منشیات اور غیر قانونی اسلحے کی اسمگلنگ کو روکنا بھی شامل ہے۔اس موقع پر سیکریٹری لائیواسٹاک اینڈ فشریز ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی، ڈائریکٹر جنرل سندھ میرین فشریز ڈاکٹر محمد عاصم کریم، لیفٹیننٹ کرنل یاسر، میجر نجم (فائیو کور) سمیت بورڈ آف ریونیو، فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی، مرچنٹ نیول میرین ڈیپارٹمنٹ، کراچی فشریز ہاربر اتھارٹی سمیت مختلف اعلی افسران نے شرکت کی۔








