11 سے 13 جون کے دوران سیالکوٹ مضافات میں تیز ہواؤں، آندھی ژالہ باری کا امکان ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے

11 سے 13 جون کے دوران سیالکوٹ مضافات میں تیز ہواؤں، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے جس کے باعث کمزور خستہ حال عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، درختوں سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں دیگر محکموں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری …

سیالکوٹ۔ 11 جون (اے پی پی):11 سے 13 جون کے دوران سیالکوٹ مضافات میں تیز ہواؤں، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے جس کے باعث کمزور خستہ حال عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، درختوں سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں دیگر محکموں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسمی حالات کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ترجمان نے کہا کہ تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے دوران کمزور عمارتوں، کچی دیواروں اور غیر محفوظ ڈھانچوں سے دور رہیں جبکہ گاڑیوں کو کھلے مقامات پر کھڑا کرنے کے بجائے محفوظ جگہوں پر منتقل کیا جائے۔ سولر پینلز کے مالکان کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سسٹمز کی مضبوطی اور حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔پی ڈی ایم اے نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ خراب موسم کے دوران بچوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے دیں۔ ادارے نے شہریوں سے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ اداروں یا ریسکیو سروسز سے رابطہ کریں۔ پی ڈی ایم اے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور عوام کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں