پاکستان کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ 9 ہزار سے تجاوز کرگئی

پاکستان کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ 9 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):پاکستان کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ 9 ہزار سے تجاوز کرگئی۔جمعرات کو جاری کئے گئے اقتصادی سروے کے مطابق قومی ادارہ برائے پاپولیشنز سٹڈی،ٹریننگ و ریسرچ کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں آبادی کی شرح میں اضافہ 2.07 فیصد ہے۔ملک میں میل پاپولیشن 12 کروڑ 96 لاکھ 4 ہزار جبکہ خواتین کی آبادی 12 کروڑ 24 لاکھ 5 ہزارہے۔پنجاب کی آبادی 13 کروڑ 33 لاکھ 6 ہزار،سندھ 5 کروڑ 82 لاکھ 7 ہزار،کے پی 4 کروڑ 26 لاکھ 8 ہزار اور بلوچستان 1 کروڑ 52 لاکھ 2 ہزار ہے۔

مزید خبریں