آئیسکو کا عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے (کل )جمعہ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور …

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے (کل )جمعہ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

12 جون 2026 کو راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 7 بجے سے 11 بجے تک، ڈوبیران فیڈر، اٹک سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ،دیرک فیڈر، جی ایس او سرکل میں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ،132 کے وی نیو واہ تا پی او ایف ، صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ،132 کے وی چکوال-بھگوال-تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری اور 132 کے وی نیو واہ-باہترموڑاور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

 

مزید خبریں