گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کھیل کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کھیل بچوں کی ذہنی، جسمانی اور سماجی نشوونما کے لیے ناگزیر ہیں۔جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ ایک صحت مند اور متوازن معاشرے کے قیام کے لیے بچوں کو کھیلوں کا سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا، جس کے لیے صوبے بھر کے اسکولوں، …
صحت مند اور متوازن معاشرے کے قیام کیلئے بچوں کو کھیلوں کا سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا، ،گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی

مزید خبریں
کراچی۔ 11 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کھیل کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کھیل بچوں کی ذہنی، جسمانی اور سماجی نشوونما کے لیے ناگزیر ہیں۔جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ ایک صحت مند اور متوازن معاشرے کے قیام کے لیے بچوں کو کھیلوں کا سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا، جس کے لیے صوبے بھر کے اسکولوں، پارکوں اور عوامی مقامات پر کھیلوں کے میدانوں کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔گورنر سندھ نے تعلیمی نظام میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ کھیل کود کو بھی مو ثر اور لازمی حصہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ بچوں کا اسکرین ٹائم کم کر کے انہیں آو ٹ ڈور سرگرمیوں اور کھیلوں کی جانب راغب کریں۔ انہوں نے حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر اور جدید بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور نوجوانوں سمیت بچوں کے لیے نئے اسپورٹس گرائو نڈز اور تفریحی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔








