انتخابات کا مرحلہ اختتام پذیر ہوا، نتائج جمع کر کے حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغہ شجاعت)نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے 2026 کے انتخابات کا مرحلہ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا جبکہ اب نتائج جمع کر کے حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانچ حلقوں کا فارم 49 جاری ہوا ہے،جبکہ دیگر حلقوں میں انتخابی نتائج کو حتمی شکل دینے کے لیے کام …

گلگت۔ 11 جون (اے پی پی):چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغہ شجاعت)نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے 2026 کے انتخابات کا مرحلہ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا جبکہ اب نتائج جمع کر کے حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانچ حلقوں کا فارم 49 جاری ہوا ہے،جبکہ دیگر حلقوں میں انتخابی نتائج کو حتمی شکل دینے کے لیے کام چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ حلقوں میں دوبارہ پولنگ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں الیکشن کے حوالے سے نو پٹیشنز پر سماعت کی جا رہی ہے، اب تک تین پٹیشن پر سماعت کی گئی ہے

جبکہ دیگر پٹیشن کی سماعت جمعہ کے روز ہوگی اور اس مرحلے کو جلد مکمل کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے واضح کیا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 98 کے تحت پول ڈے سے 14 دن کے اندر نتائج کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرنا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جی بی اے 6 ہنزہ،جی بی اے 11کھرمنگ،جی بی اے 23 گھانچھے ٹو اورجی بی اے 23 گانچھے 3 کا فارم 49 مکمل ہوا ہے۔دور دراز علاقوں سے نتائج جمع کرنے اور حتمی شکل دینے میں وقت لگ رہا ہے تاہم قانون کے مطابق 14 دن کے اندر حتمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

 

مزید خبریں