گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کراچی کے نجی اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کوئٹہ میں تیزاب حملے کا شکار ہونے والی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے والد سے ملاقات کی۔جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے ڈاکٹر ماہ نور کی صحت اور جاری علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلات دریافت کیں اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعائون اور مکمل معاونت …
گورنر سندھ کا کراچی کے نجی اسپتال کا دورہ، کوئٹہ میں تیزاب حملے کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے والد سے ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔ 11 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کراچی کے نجی اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کوئٹہ میں تیزاب حملے کا شکار ہونے والی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے والد سے ملاقات کی۔جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے ڈاکٹر ماہ نور کی صحت اور جاری علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلات دریافت کیں اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعائون اور مکمل معاونت کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈاکٹر ماہ نور کو بہترین طبی سہولیات اور علاج فراہم کیا جائے۔سید محمد نہال ہاشمی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر حملہ ایک انسانیت سوز، انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ برداشت واقعہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے سفاک عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی ہونی چاہیے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ متاثرہ ڈاکٹر اور ان کے اہلِ خانہ کو اس مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ساتھ ہی یہ عزم بھی دہرایا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔








