آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان،کشمیر،خیبرپختونخوا،اسلام آباد اوربالائی/مشرقی پنجاب میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان،کشمیر،خیبرپختونخوا،اسلام آباد اوربالائی/مشرقی پنجاب میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ جمعرات اور 12 جون کو ملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ،شدیدآندھی/جھکڑ چلنے ، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور ڈھانچوں (سولر پینلز ،بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر کل (جمعہ کو) گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ بعد از دوپہر سندھ اور بلوچستان میں تیز آندھی/جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا جبکہ پنجاب: ناروال 07، چکوال01،گلگت بلتستان: بابوسر میں 02ملی میٹر بارش ہوئی۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑو 51،سبی ، جیکب آباد،سکرنڈ اور لاڑکانہ میں 50ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








