ڈی جی پی ڈی ایم اے کی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے دوران متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

ڈی جی پی ڈی ایم اے کی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے دوران متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

لاہور۔11جون (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اےنے نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس کے لیے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔ ڈی جی پی ڈی ایم عمر جاوید نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے سلسلے کے بعد صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کو الرٹ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ رکھا جائے جبکہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔

ڈی جی عمر جاوید نے کہا کہ 1122 اور واسا سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں اور نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چوکنگ پوائنٹس پر جمع پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 13جون تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے ۔شہری احتیاط کریں ،بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں اور کچے مکانات و بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران بچوں کا خاص خیال رکھیں، انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔ شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں