لاہور ہائیکورٹ نے شہری عمر دراز کی بازیابی کے معاملے میں ڈی پی او شیخوپورہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو مغوی کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کا ڈی پی او شیخوپورہ پر عدم اعتماد کا اظہار، آئی جی کو مغوی کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم

مزید خبریں
لاہور۔12جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے شہری عمر دراز کی بازیابی کے معاملے میں ڈی پی او شیخوپورہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو مغوی کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس طارق ندیم نے صغراں بی بی کی درخواست پر جاری تحریری حکم میں قرار دیا کہ مغوی کی بازیابی کےلئے موثر اقدامات نہیں کیے گئے۔عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی پنجاب ذاتی طور پر معاملے کی نگرانی کریں اور مغوی عمر دراز کو بازیاب کرا کے17 جون کو عدالت کے روبرو پیش کریں۔








