پشاور،تھانہ شاہ پور پولیس کی کارروائی ، سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم پیشہ5 افراد گرفتار

پشاور میں تھانہ شاہ پور پولیس نے جمعہ کے روز کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم پیشہ5 افراد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):پشاور میں تھانہ شاہ پور پولیس نے جمعہ کے روز کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم پیشہ5 افراد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیزی کیساتھ جاری ہیں،جس کے دوران ڈی ایس پی چمکنی سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور جمال شاہ خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان محمد ساحل، محمد فرمان اللہ، موسی خان، شاہ خالد اور محمد حسین کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش، غیر قانونی اسلحہ اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد رائفل، ایک عدد کلاشنکوف اور دو عدد پستول بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔