چارسدہ: بٹگرام پولیس نے جمعہ کے روز کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گرفتار کرکےچوری شدہ موٹر سائیکل اور پستول برآمد کر لی۔
چارسدہ میں بٹگرام پولیس کی کامیاب کارروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):چارسدہ: بٹگرام پولیس نے جمعہ کے روز کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گرفتار کرکےچوری شدہ موٹر سائیکل اور پستول برآمد کر لی۔تر جمان چارسدہ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری مجرمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ڈی ایس پی شبقدر عبدالرشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ بٹگرام اویس خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم شوال کو گرفتار کر لیاکارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزم تھانہ شبقدر پولیس کو اقدامِ قتل کے ایک مقدمے میں بھی مطلوب تھا۔ مزید کارروائی کے دوران دو عدد پستول بمعہ کارتوس بھی برآمد کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے دیگر جرائم اور ممکنہ ساتھیوں کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔چارسدہ پولیس جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔








