وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ترجمان وزارت داخلہ

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر ملاقات کے حوالے سے خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے درمیان کسی بھی قسم کی ملاقات کی تمام خبریں حقائق کے منافی ہیں۔