لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب عبدالکریم کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے خاتون امیدوار سیدہ عامرہ بتول کو سب انسپکٹر کے عہدے پر فوری تعینات کرنے کا حکم دے دیا،
لاہور ہائیکورٹ،پولیس حکام کو درخواست دہندہ خاتون امیدوار کی فوری تعیناتی کا حکم

مزید خبریں
لاہور۔12جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب عبدالکریم کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے خاتون امیدوار سیدہ عامرہ بتول کو سب انسپکٹر کے عہدے پر فوری تعینات کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس راحیل کامران نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے محکمہ پولیس کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے30 روز کی حتمی مہلت دی اور آئی جی پنجاب کو ایک ماہ میں ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس تعمیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی،عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی فیصلوں پر من و عن عمل کرنا انتظامیہ اور ریاستی اداروں کی آئینی ذمہ داری ہے، فیصلے میں کہا گیا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کیا گیا مشروط تعیناتی کا حکم عدالتی فیصلے کی حقیقی تعمیل نہیں تھا جبکہ انٹرا کورٹ اپیل خارج ہونے کے بعد ہائیکورٹ کا فیصلہ حتمی حیثیت اختیار کر چکا ہے،عدالت نے واضح کیا کہ مقررہ مدت میں عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں درخواست گزار دوبارہ توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کی مجاز ہوگی۔








