ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کی زیر صدارت علماء کرام اور تاجر وفود کیساتھ الگ الگ میٹنگز کا انعقاد

ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کی زیر صدارت علماء کرام اور تاجر وفود کیساتھ الگ الگ میٹنگز کا انعقاد

پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے علماء کرام اور تاجر برادری کیساتھ مربوط کوآرڈینیشن قائم کرنے کی خاطر ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کی زیر صدارت ملک سعد شہید پولیس لائن میں الگ الگ میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں ادارہ تبلیغ اسلام جس کی قیادت سید ظاہر علی شاہ، انجمن تبلیغ قرآن وسنت جس کی قیادت حسین احمد مدنی، اہل سنت وجماعت جس کی قیادت مفتی نجیب اللہ فاروق اور سٹی تاجران جس کی قیادت ظفر خٹک کی قیادت میں آنے والے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان، ڈی ایس پی ہشنگری سرکل وارث خان، ڈی ایس پی یکہ توت سرکل نورحیدر خان اور ڈی ایس پی سٹی احمد رشید خان بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران آنے والے محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور سکیورٹی پر تبادلہ خیال کرنے کیساتھ ساتھ چند ضروری تجاویز بھی پیش کی۔

ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام اہم اداروں کے عہدیداروں سمیت مختلف مکاتب فکر، تاجر برادری اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور راہنماوں سے رابطے میں رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح امسال بھی پشاور پولیس محرم الحرام کی خاطر تمام تر توانائیاں بروئے کار لا ئی جائیگی۔میٹنگز کے دوران سید ظاہر علی شاہ، حسین احمد مدنی، مفتی نجیب اللہ فاروق اور ظفرخٹک نے چند تجاویز پیش کی جس پر ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے ترجیحی بنیادوں پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ایس ایس پی آپریشنز نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کی تحفظ اور مذہنی تہوار کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر کیپٹل سٹی پولیس پشاور تمام وسائل کو بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے تمام امام بارگاہوں، مساجد، بازاروں اور دیگر اہم مذہبی عبادت گاہوں اور حساس مقامات کی ازسر نو سکیورٹی آڈٹ کرانے اور سفارشات کی روشنی میں سکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں خصو صی ناکہ بندیا ں قائم کی جائے اور شہر کے تما م داخلی و خاری راستوں پر سنیپ چیکنگ کے عمل مزید تیز کر نے کی ہدایت کی، شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد کی کڑی نگرانی، سرائے اور ہوٹل میں قیام پذیر افراد پر نظر رکھنے اور نواحی علاقوں میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرنے کی بھی ہدایات دیں ۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ محر م الحرم کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے اور فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی خاطر سیف سٹی پراجیکٹ سمیت تھانہ خان رازق شہید کنڑول روم سے جلوسوں اور گزرگاہوں کی مانیٹرنگ کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ امن وامان کے قیام کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی ،تمام ناکہ بندیوں اورانٹری پوائنٹس پر لوکل پولیس تعینات کی جائے گی،پولیس کی جانب سے کنٹرول روم قائم کیا جائیگا جبکہ ریپڈ رسپانس فورس، کوئیک رسپانس فورس، ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ فورس، ایلیٹ یونٹ اضافی موبائلز یونٹس، سنائپر ڈاگ، بی ڈی یو سکواڈزاورسادہ کپڑوں میں بھی اہلکاروں کو تعینا ت کئے جائینگے۔

مزید خبریں