سرگودھا پولیس کی جانب سے نمازِ جمعہ کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

سرگودھا پولیس کی جانب سے نمازِ جمعہ کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔

سرگودھا ۔ 12 جون (اے پی پی):سرگودھا پولیس کی جانب سے نمازِ جمعہ کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےاور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر 500 سے زائد مسلح پولیس افسران اور جوانوں کو تعینات کیا گیا۔ ایلیٹ فورس کے دستے حساس علاقوں اور عبادت گاہوں کے گردونواح میں مسلسل گشت کرتے رہے جبکہ اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کا استعمال یقینی بنایا گیا۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران اور جوان بھی فیلڈ میں موجود رہے، مساجد اور عبادت گاہوں پر پارکنگ کے لیے الگ مقامات مختص کیے گئے تاکہ شہریوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ہر لمحہ کوشاں رہے گی۔

مزید خبریں