امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آئندہ ہفتے میانمار کا دورہ کریں گے

واشنگٹن ۔ 06 نومبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آئندہ ہفتے میانمار کا دورہ کریں گے۔ ان کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وہ اس دورے کے دوران میانمار کی قیادت سے روہنگیا مسلمانوں کے علاقے رخائن میں انسانی بحران پر بات چیت کریں گے۔گذشتہ اڑھائی ماہ کے دوران چھ لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمان میانمار کی فوج کے انسانیت سوز مظالم کے باعث …

واشنگٹن ۔ 06 نومبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آئندہ ہفتے میانمار کا دورہ کریں گے۔ ان کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وہ اس دورے کے دوران میانمار کی قیادت سے روہنگیا مسلمانوں کے علاقے رخائن میں انسانی بحران پر بات چیت کریں گے۔گذشتہ اڑھائی ماہ کے دوران چھ لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمان میانمار کی فوج کے انسانیت سوز مظالم کے باعث اپنا گھر بار چھوڑ کر ہمسایہ مسلمان ملک بنگلا دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔ریکس ٹلرسن ان دنوں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ پانچ ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں۔

Leave a Reply