ٹوکیو ۔ 06 نومبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حوالے سے امریکا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام مہذب دنیا اور بین الاقوامی امن و استحکام کے لئے خطرہ بن چکا ہے اور اس حوالے سے امریکا کے سٹریٹجک صبر کا دور ختم …
شمالی کوریا کے حوالے سے امریکا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا،ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 06 نومبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حوالے سے امریکا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام مہذب دنیا اور بین الاقوامی امن و استحکام کے لئے خطرہ بن چکا ہے اور اس حوالے سے امریکا کے سٹریٹجک صبر کا دور ختم ہو چکا ہے۔اس موقع پر جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے شمالی کوریا بارے امریکی صدر کے خیالات کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا کہ اشتعال انگیز اقدامات پر شمالی کوریا کو لگام دینے کے لئے فوجی کارروائی سمیت تمام آپشن کھلے رکھنے کی امریکی پالیسی درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کی طرف سے نئی پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا کو جوہری اور میزائل پروگرام جاری رکھنے پر سزا دینا ہے۔








