وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 40,657.87 ملین روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔ ریلوے ڈویژن کے فنڈز بنیادی طور پر جاری تزویراتی اور ٹریک سیفٹی کے منصوبوں کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔
ریلوے نیٹ ورک کو جدید اور محفوظ بنانے کی اسٹریٹجک سکیموں کے لیے 40,657.87 ملین روپے مختص

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 40,657.87 ملین روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔ ریلوے ڈویژن کے فنڈز بنیادی طور پر جاری تزویراتی اور ٹریک سیفٹی کے منصوبوں کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔ مالی سال 2026-27میں تھر کول ریل کنیکٹیویٹی منصوبے کے لیے 2,000 ملین روپے، 820 بوگی ویگنز اور 230 پیسنجر کوچز کی خریداری و تیاری کے لیے 1,500 ملین روپے، ٹریک مینٹیننس مشینوں کی بحالی کے لیے 1,840 ملین روپے اور 100 ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹوز کی خصوصی مرمت کے لیے 1,072 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاک افغان ریل کنیکٹیویٹی کے لیے کوہاٹ سے خرلاچی تک زمین کی خریداری کے لیے 500 ملین روپے اور روہڑی-کمبر سیکشن پر ہنگامی ٹریک سیفٹی ورکس کے لیے 500 ملین روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔







