پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 11.5 فیصد، زرمبادلہ ذخائر اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 11.5 فیصد، زرمبادلہ ذخائر اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں پالیسی ریٹ میں تاریخی کمی ہوئی اور شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 11.5 فیصد پر آ گئی ہے۔جمعہ کو بجٹ اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تین سال قبل 4 ارب ڈالر سے کم تھے جو اب بڑھ کر 17 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں جبکہ ترسیلات زر بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ رہی ہیں
۔ وزیر خزانہ کے مطابق مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں اور توقع ہے کہ سال کے اختتام تک یہ 41 ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گی جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہوگی۔








