حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران معاشی کارکردگی میں نمایاں بہتری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیلابی نقصانات اور امریکہ۔ایران جنگ کے اثرات کے باوجود ملکی معیشت کی شرح نمو 3.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے
پاکستانی معیشت کی شرح نمو 3.7 فیصد تک پہنچ گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران معاشی کارکردگی میں نمایاں بہتری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیلابی نقصانات اور امریکہ۔ایران جنگ کے اثرات کے باوجود ملکی معیشت کی شرح نمو 3.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
جمعہ کو بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ بڑی صنعتوں (LSM) کی شرح نمو 6.1 فیصد جبکہ خدمات کے شعبے کی شرح نمو 4.1 فیصد رہی جو گزشتہ چار برسوں کی بلند ترین سطح ہے۔ حکومت کے مطابق ملکی معیشت کا حجم بڑھ کر 452 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ فی کس آمدن 1,751 ڈالر سے بڑھ کر 1,901 ڈالر ہو گئی ہے، جو معاشی استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔








