وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026 کے لئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت مواصلات ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 224,709.05 ملین روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔
آئندہ مالی سال 27-2026 کیلئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مواصلات ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 224,709.05 ملین روپے کے فنڈز مختص

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026 کے لئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت مواصلات ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 224,709.05 ملین روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔ مواصلات ڈویژن کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے سٹریٹجک شاہراہوں کے منصوبوں کے لیے 224,514.51 ملین روپے اور دیگر منصوبوں کے لیے 194.54 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔مالی سال 27-2026 میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تحت جاری منصوبوں میں خضدار سے کچلاک تک این-25 کی دو رویہ تعمیر کے لیے 22,000 ملین روپے، کراچی-کوئٹہ-چمن روڈ (این-25) کے مختلف سیکشنز کی دو رویہ تعمیر اور بحالی کے منصوبوں کے لیے بالترتیب 30,000 ملین روپے اور 48,000 ملین روپے، ہکلا (ایم-1) سے ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی تعمیر کے لیے 1,000 ملین روپے،
انڈس ہائی وے (این-55) کے شکارپور-راجن پور سیکشن کے لیے 5,000 ملین روپے، راجن پور سے ڈی جی خان سیکشن کو 4-لین ہائی وے بنانے کے لیے 5,000 ملین روپے اور ڈی جی خان سے ڈی آئی خان سیکشن کی بحالی کے لیے 5,000 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ہوشاب-آواران-خضدار (ایم-8) پروجیکٹ کے مختلف پیکجز کے لیے بالترتیب 3,000 ملین روپے اور 3,500 ملین روپے، کوئٹہ بائی پاس کی دو رویہ تعمیر کے لیے 1,000 ملین روپے، پشاور ناردرن بائی پاس کے لیے 1,000 ملین روپے اور کھاریاں سے راولپنڈی موٹروے کے لیے 1,000 ملین روپے رکھے گئے ہیں
جبکہ این ایچ اے سے ہٹ کر دیگر منصوبوں میں اسلام آباد میں سی ٹی ٹی آئی کے طلبہ کے لیے ہوسٹل کی تعمیر کے لیے 48.899 ملین روپے اور پوسٹ آفس کی آٹومیشن کی نئی سکیم کے لیے 10 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔







