آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کے لئے 897.659 ملین روپے مختص
آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کے لئے 897.659 ملین روپے مختص

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال کے لئے وزات صحت کے وفاقی دارالحکومت میں کینسر ہسپتال کے لئے 897.659 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔
جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی کی دستاویز کے مطابق کینسر ہسپتال کے لئے 30 جون 2026 تک متوقع اخراجات کاس حجم 2508.510 ملین روپے تک ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے لئے کینسر ہسپتال کے منصوبہ کے لئے 897.659 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔







