پٹرولیم ڈویژن کے غیر دریافت شدہ علاقوں کے لیے جدید سیٹلائٹ امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایکسلریٹڈ جیولوجیکل میپنگ اور معدنیات کی تلاش کے منصوبے کے لئے311.800ملین روپے مختص

پٹرولیم ڈویژن کے غیر دریافت شدہ علاقوں کے لیے جدید سیٹلائٹ امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایکسلریٹڈ جیولوجیکل میپنگ اور معدنیات کی تلاش کے منصوبے کے لئے311.800ملین روپے مختص

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026 کے لیے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت پٹرولیم ڈویژن کے غیر دریافت شدہ علاقوں کے لیے جدید سیٹلائٹ امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایکسلریٹڈ جیولوجیکل میپنگ اور معدنیات کی تلاش کے منصوبے کے لئے311.800ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے۔

جمعہ کو جاری کی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق غیر دریافت شدہ علاقوں کے لیے جدید سیٹلائٹ امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایکسلریٹڈ جیولوجیکل میپنگ اور معدنیات کی تلاش کے منصوبے کے لیے کل لاگت کا تخمینہ 995 ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2026 تک اس منصوبہ پر 644.664 ملین روپے کے اخراجات متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی 27-2026 کے دورن اس منصوبہ کے لئے 311.800ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔