وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں وزارت اطلاعات و نشریات ڈویژن کے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3 ارب روپے مختص کر دیئے
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں وزارت اطلاعات و نشریات ڈویژن کے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3 ارب روپے مختص کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27۔2026 کیلئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں وزارت اطلاعات و نشریات ڈویژن کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 3 ارب ایک کروڑ 89 لاکھ 30 ہزار روپے مختص کئے ہیں جن میں پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی سی) کی اپ گریڈیشن اور قومی میڈیا آرکائیو منصوبہ شامل ہیں۔
جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق نیشنل انفارمیشن میڈیا آرکائیول ریپوزٹری (این آئی ایم اے آر) منصوبے کے لئے آئندہ مالی سال 27۔2026 میں 65 کروڑ 92 لاکھ 52 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت 2 ارب 96 کروڑ 61 لاکھ 40 ہزار روپے ہے جبکہ 30 جون 2026ء تک اس پر 2 ارب 30 کروڑ 68 لاکھ 88 ہزار روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔
اسی طرح پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی سی) کی اپ گریڈیشن؍ری ویمپنگ منصوبے کے لئے آئندہ مالی سال میں 2 ارب 35 کروڑ 96 لاکھ 78 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 3 ارب 97 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے جبکہ جون 2026ء تک ایک ارب 49 کروڑ 19 لاکھ 37 ہزار روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ دستاویز کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کے دونوں جاری منصوبوں پر مجموعی لاگت 6 ارب 94 کروڑ 1 لاکھ 40 ہزار روپے بنتی ہے جبکہ یکم جولائی 2026ء تک 3 ارب 14 کروڑ 13 لاکھ 15 ہزار روپے کی لاگت آئندہ مراحل کے لیے منتقل کی گئی ہے۔








