وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا ٹریفک حادثے میں سابق سینیٹر تاج آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا ٹریفک حادثے میں سابق سینیٹر تاج آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے پشاور موٹروے پر صوابی کے قریب المناک ٹریفک حادثے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر تاج آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہاں جاری بیان کے مطابق انجینئر امیر مقام نے مرحوم تاج آفریدی کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خیبرپختونخوا بالخصوص قبائلی اضلاع کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تاج آفریدی ایک مدبر سیاسی رہنما، مخلص انسان اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے جن کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے، ان کی سیاسی و سماجی خدمات پارٹی اور عوام کیلئے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گی۔انجینئر امیر مقام نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےدعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرےاورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ،آمین۔

مزید خبریں