پی ایس ڈی پی کے تحت اواران ڈیم منصوبہ کی تعمیرکےلئے ایک ہزارملین روپے کا بجٹ مختص

:آئندہ مالی سال 27-2026 میں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے اواران ڈیم منصوبہ کی تعمیرکےلئے ایک ہزارملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 27-2026 میں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے اواران ڈیم منصوبہ کی تعمیرکےلئے ایک ہزارملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔

جمعہ کو یہاں جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق اس منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ23579.263ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2026تک منصوبہ پر7884.950ملین روپے کے اخراجات متوقع ہیں ۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال میں اواران ڈیم منصوبہ کی تعمیرکےلئے ایک ہزارملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔