:واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 34 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 49 ہزار کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 34 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 49 ہزار کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 95 ہزار00 2یوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ5 ہزار600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 98 ہزار 100 کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد2 لاکھ 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 45 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 19 ہزار700 کیوسک
گدو بیراج میں پانی کی آمد 92 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 72 ہزار200 کیوسک،سکھر بیراج میں پانی کی آمد 59 ہزار 400 کیوسک اوراخراج 25 ہزار 200کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 12 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،تریموں بیراج میں پانی کی آمد 20 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 500 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 13 ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر کے اعدادوشمار کےمطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1449.61 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.000 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1172.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.685 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.157 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








