پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ڈی ایس پی مسعود شہید ہسپتال کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ

راولپنڈی۔12جون (اے پی پی):پولیس فورس کی ویلفیئر کے سلسلے میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ڈی ایس پی مسعود شہید ہسپتال کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز مدثر اقبال نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کر کے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹروں نے پولیس افسران کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب کے ویژن کے تحت فورس کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ میڈیکل کیمپ کے اختتام پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے ڈاکٹروں کو تعریفی اسناد پیش کیں جبکہ ڈاکٹروں کے وفد نے ایس ایس پی آپریشنز کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔