ڈی ایس ریلوے نے واشنگ لائنز و فیلڈ سٹاف میں سیفٹی ٹولز تقسیم کئے

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور انعام اللہ نے واشنگ لائنز اور فیلڈ سٹاف میں سیفٹی ٹولز تقسیم کیے جن میں سیفٹی ہیلمٹس سیفٹی شوز کے علاوہ سیفٹی جیکٹس شامل ہیں۔

لاہور۔12جون (اے پی پی):ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور انعام اللہ نے واشنگ لائنز اور فیلڈ سٹاف میں سیفٹی ٹولز تقسیم کیے جن میں سیفٹی ہیلمٹس سیفٹی شوز کے علاوہ سیفٹی جیکٹس شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈی ایس ریلوے کا سٹاف کو ہدایت کرتے کہنا تھا کہ کام کے دوران اپنی سیفٹی اور کام کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تمام ملازمین معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (SOPs) کے مطابق سیفٹی آلات کا استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ واشنگ لائنز، ڈیزل شیڈز کے ساتھ ساتھ فیلڈ سٹاف کی شب و روز محنت سے ریلوے کا پہیہ رواں دواں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورکرز کی آسانی اور سہولت کے لیے مزید اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔اس موقع پر ڈویژنل مکینیکل انجینئرز محمد عمران، ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر محمد ناصر، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر غلام مرتضی سمیت دیگر افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔

مزید خبریں