امریکہ-ایران جنگی بحران کے دوران حکومتی اقدامات کی بدولت پاکستان کی معیشت مستحکم رہی،ایندھن کی کوئی قلت پیدا نہیں ہوئی،وزیر خزانہ محمداورنگزیب

امریکہ-ایران جنگی بحران کے دوران پاکستان کی معیشت مستحکم رہی اور ملک میں ایندھن کی کوئی قلت پیدا نہیں ہوئی۔ جمعہ کو بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کے مضبوط معاشی اقدامات کی بدولت پٹرول پمپس پر قطاریں لگنے، راشن بندی، امن و امان کے مسائل اور ایکسچینج ریٹ میں گراوٹ جیسے خدشات سامنے نہیں آئے۔

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):امریکہ-ایران جنگی بحران کے دوران پاکستان کی معیشت مستحکم رہی اور ملک میں ایندھن کی کوئی قلت پیدا نہیں ہوئی۔ جمعہ کو بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کے مضبوط معاشی اقدامات کی بدولت پٹرول پمپس پر قطاریں لگنے، راشن بندی، امن و امان کے مسائل اور ایکسچینج ریٹ میں گراوٹ جیسے خدشات سامنے نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے بھی پاکستان کی ریٹنگ کو مستحکم قرار دیا جسے ملکی معاشی استحکام پر اعتماد کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

 

مزید خبریں