بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی قومی تاریخ کا روشن باب ہے ، سینیٹر محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے گذشتہ سال مئی میں بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو قومی تاریخ کا ایک روشن باب قرار دیا ہے۔

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے گذشتہ سال مئی میں بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو قومی تاریخ کا ایک روشن باب قرار دیا ہے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال مئی میں بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے چند ہی گھنٹوں میں امن کی بات کرنے پر دشمن کو مجبور کر دیا، یہ کامیابی دہائیوں کی پیشہ وارانہ تربیت اور تیاری کا نتیجہ تھی، آج دنیا پاکستانی دفاعی قوت کی معترف ہے،

اس کے فائٹر جیٹ خریدنے کی خواہشمند ہے جبکہ سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدہ بھی طے پا چکا ہے، ہمارے تعلقات میں یہ اہم تبدیلی ہماری قیادت جس میں وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل شامل ہیں، کی مرہنون منت ہے۔