وزیر اعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر ہی وزیر اعظم ایوان میں آگئے اس دوران ارکان نے ڈیسک بجاکر خیرمقدم کیا۔انہوں نے قائد حزب اختلاف کی تقریر سنی اور اس کے نوٹس بھی لیتے رہے۔