کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں بھارتی نوجوان نسل سڑکوں پر، مودی حکومت کےخلاف لکھنؤ میں احتجاج

لکھنؤ میں بھارتی نوجوانوں کا احتجاج، مودی حکومت کے خلاف تحریک میں شدت

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں بھارتی نوجوان نسل سڑکوں پر ہے اور مودی حکومت کےخلاف لکھنؤ میں احتجاج کر رہی ہے،اس تحریک نے مودی کی نااہل حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

بھارتی جریدے نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق لکھنؤ میں سی جے پی کی قیادت میں طلبا اور سرکاری ملازمتوں کے امیدواروں نے مودی حکومت کےخلاف احتجاج کیا،مظاہرین نے کرپٹ بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا ۔ جریدے کے مطابق اس سے قبل دہلی اور پونے میں بھی جین زی مودی کے بدترین سیاسی نظام کےخلاف احتجاج کر چکی ہے۔کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے کہا ہے کہ ہم کوئی غلط کام نہیں کر رہے صرف اپنا مؤقف پیش کرنا چاہتے ہیں۔نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق سی جے پی آئندہ امرتسر اور بنگلورو کے بعد دوبارہ دہلی میں ایک بڑے احتجاج کی تیاری میں ہے۔عالمی ماہرین کے مطابق نوجوان نسل کی تحریک نے بھارت میں بڑھتی بے روزگاری اور حکومتی نااہلی کےخلاف شدید غصے کا ثبوت دے دیا،بھارت کا نوجوان 12 سال سے مسلط مودی کی مفاد پرست سیاست، مذہبی کارڈ اور ہندوتوا سوچ کےخلاف آواز اٹھا چکا ہے۔

مزید خبریں