آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مالی سال27-2026کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ہفتہ کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کم آمدنی والے ملازمین کے لیے سب سے نچلے ٹیکس سلیب پر شرح کو 5 فیصد سے کم کرکے صرف ایک فیصد کر دیا گیا ہے، جبکہ 15 فیصد ٹیکس والے سلیب کی شرح بھی کم کرکے 13 فیصد کر دی گئی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنا اور انہیں مہنگائی کے اثرات سے ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹیکس اقدامات کا مقصد متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کی مالی مشکلات میں کمی لانا اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔








