اسلام آباد ۔ 7 نومبر(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نے ملک میں جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ، ان کی قیادت میں ملک میں جمہوریت کی جڑیں انتہائی مضبوط ہو ئی ہیں، گزشتہ چند سالوں میں گو کہ ملک میں جمہوریت کے عمل کو ڈی ریل کرنے کےلیے عمران …
محمد نواز شریف نے ملک میں جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے میں بھرپور کردار ادا کیا ، وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 نومبر(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نے ملک میں جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ، ان کی قیادت میں ملک میں جمہوریت کی جڑیں انتہائی مضبوط ہو ئی ہیں، گزشتہ چند سالوں میں گو کہ ملک میں جمہوریت کے عمل کو ڈی ریل کرنے کےلیے عمران خان جیسے سازشی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈاﺅن جیسے ہتھکنڈوں کا سہارا لیا لیکن محمد نواز شریف کی ثابت قدمی کے باعث ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ ملک میں جمہوری تسلسل کو جاری رکھنے کےلئے ضروری ہے کہ ملک میں بروقت انتخابات کرائے جائیں اور اس ضمن میں تمام سیاسی جماعتوںکو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی یہ حکومت اپنی معینہ مدت مکمل کرکے ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھے گی اور انتخابات اپنے وقت پر کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر بروقت انتخابات کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں وہ نہ تو ملک میں جمہوری اقدار سے مخلص ہیں اورنہ ہی ملک کی ترقی وخوشحالی سے مخلص ہیں۔








