اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) رائل اردن فضائیہ کے اےک وفدنے کمانڈررائل اردن ائےرفورس،مےجر جنرل )پائلٹ)ےوسف احمدالہنیتی کی سربراہی مےں منگل کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائےرچےف مارشل سہےل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ بعد ازاں کمانڈر رائل اردن …
رائل اردن فضائیہ کے وفد کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) رائل اردن فضائیہ کے اےک وفدنے کمانڈررائل اردن ائےرفورس،مےجر جنرل )پائلٹ)ےوسف احمدالہنیتی کی سربراہی مےں منگل کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائےرچےف مارشل سہےل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ بعد ازاں کمانڈر رائل اردن فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائےرچےف مارشل سہےل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ کمانڈررائل اردن فضائیہ نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہا اور پاک فضائیہ کے تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور اردن کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیںاور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین موجودہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔








