خانیوال کے علاقے نیازی چوک میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد کے قتل کے واقعہ پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آر پی او ملتان سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
آئی جی پنجاب نے خانیوال میں فائرنگ کے واقعہ پر آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی

مزید خبریں
لاہور۔15جون (اے پی پی):خانیوال کے علاقے نیازی چوک میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد کے قتل کے واقعہ پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آر پی او ملتان سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے ڈی پی او خانیوال کو فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے بعد ڈی پی او خانیوال، انوسٹی گیشن افسران اور فرانزک ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ واقعہ کی مختلف پہلووں سے تحقیقات جاری ہیں۔ڈی پی او خانیوال نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور انہیں جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔








