گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےامریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ کاخیرقدم کیا ہے ۔ترجمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق گورنرنے کہا کہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم

مزید خبریں
پشاور۔ 15 جون (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےامریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ کاخیرقدم کیا ہے ۔ترجمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق گورنرنے کہا کہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔پاکستان ہمیشہ مذاکرات، سفارتکاری اور پرامن حل کا حامی رہا ہے، گورنرخیبر پختو نخوانے کہا کہ فریقین کا تصادم کے بجائے مذاکرات کاراستہ اختیار کرنا خوش آئند ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اور شریک سفارتی ٹیموں نے معاہدے کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔امن معاہدہ خطے میں اقتصادی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا ۔ گورنر نےکہاکہ یہ پیش رفت عالمی تنازعات کے حل کے لیے سفارتکاری کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔








