وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا ایوان بالا میں جواب

اسلام آباد۔ 7 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سفارتی طور پر پاکستان کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہے‘ دوست ممالک اسی طرح ہمارے ساتھ کھڑے ہیں جس طرح پہلے تھے‘ سفارتی سطح پر پاکستان نے کسی قسم کی کوئی کمزوری نہیں دکھائی۔ منگل کو ایوان بالا میں برکس اعلامیہ کی اہمیت اور اس ضمن میں پاکستانی سفارتی حکمت عملی کے حوالے سے …

اسلام آباد۔ 7 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سفارتی طور پر پاکستان کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہے‘ دوست ممالک اسی طرح ہمارے ساتھ کھڑے ہیں جس طرح پہلے تھے‘ سفارتی سطح پر پاکستان نے کسی قسم کی کوئی کمزوری نہیں دکھائی۔ منگل کو ایوان بالا میں برکس اعلامیہ کی اہمیت اور اس ضمن میں پاکستانی سفارتی حکمت عملی کے حوالے سے سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کی تحریک التواءپر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ برکس اعلامیہ میں وہی باتیں موجود ہیں جو ہارٹ آف ایشیا میں زیادہ سخت انداز سے موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ برکس اعلامیہ کا معاملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے بعد میڈیا نے اٹھایا۔ پاکستان کی سفارتی سطح پر کسی قسم کی کمزوری نہیں ہے۔ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن تنظیموں پر سیکیورٹی کونسل نے پابندی لگائی وہ پہلے ہی ہمارے ہاں کالعدم ہیں۔ سفارتی سطح پر پاکستان کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی حوالے سے صورتحال ویسی نہیں ہے جیسی بیان کی جارہی ہے۔ صدر ٹرمپ کی تقریر کے بعد ہم نے سفارتی سطح پر اپنی کوششوں کو تیز کیا اور پاکستان کی پوزیشن کو بہتر بنایا۔ موجودہ حالات میں سفارتی تعلقات بہتر سطح پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران‘ سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دوست ممالک اسی طرح ہمارے ساتھ ہیں جیسے پہلے کھڑے تھے۔

Leave a Reply