کراچی ۔ 7 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 18.45 پوائنٹس کے اضافے سے 41049.22 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 20 ارب 26 کروڑ 53 لاکھ 66 ہزار 236 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 96 کروڑ 51 لاکھ 80 ہزار 898 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 18.45 پوائنٹس کے اضافے سے 41049.22 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 7 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 18.45 پوائنٹس کے اضافے سے 41049.22 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 20 ارب 26 کروڑ 53 لاکھ 66 ہزار 236 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 96 کروڑ 51 لاکھ 80 ہزار 898 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 3 کروڑ 11 لاکھ 56 ہزار 980 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 18.45 پوائنٹس کے اضافے سے 41049.22 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 11.09 پوائنٹس کی تیزی سے 20953.84 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 70.35 پوائنٹس کی تیزی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 158.30 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔








