سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس میں پاک فضائیہ کے پائلٹس فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور طحہ عباسی کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس میں پاک فضائیہ کے پائلٹس فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور طحہ عباسی کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے شہداء کے اہلخانہ اور پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ شہداء کے اہلخانہ، پاک فضائیہ کے افسروں اور جوانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے بہادر سپوتوں کے جانی نقصان پر پوری قوم سوگوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع اور فضائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے قوم کے ان بہادر سپوتوں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شہداء کی پیشہ ورانہ خدمات، جرات اور فرض شناسی پر قوم کو فخر ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔









