سیالکوٹ ، اشتہاری مجرم گرفتار

سیالکوٹ پولیس کی سنیپ چیکنگ ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کے دوران ایک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

سیالکوٹ۔15جون (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس کی سنیپ چیکنگ ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کے دوران ایک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق انچارج سنیپ چیکنگ ٹیم سب انسپکٹر احسان اللہ چیمہ نے دورانِ ناکہ بندی تھانہ نیکاپورہ کے مقدمہ نمبر 1075/25 میں مطلوب اشتہاری مجرم راجہ اعظم فاروق کو گرفتار کر کےمزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ نیکاپورہ سیالکوٹ کے حوالے کر دیا ۔ڈی پی او سیالکوٹ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشتہاری مجرمان اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا ۔