بھکر پولیس کی بڑی کارروائی: اشتہاری ملزمہ سمیت 3 ملزمان گرفتار، شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر بھکر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا
بھکر پولیس کی بڑی کارروائی: اشتہاری ملزمہ سمیت 3 ملزمان گرفتار، شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد

مزید خبریں
بھکر۔ 15 جون (اے پی پی):بھکر پولیس کی بڑی کارروائی: اشتہاری ملزمہ سمیت 3 ملزمان گرفتار، شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر بھکر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیاں ایس ڈی پی او دریا خان محمد اعظم خان کی سربراہی اور ایس ایچ او سٹی تھانہ دریا خان نجیب اللہ ریاض کی نگرانی میں کی گئیں۔پہلی کارروائی میں تھانہ سٹی دریا خان پولیس نے مقدمہ نمبر 39/25 کی اشتہاری ملزمہ زینب بی بی کو گرفتار کیا جو کافی عرصے سے قانون سے مفرور تھی۔دوسری کارروائی میں منشیات فروش محمد قاسم ولد ہاشم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے شراب برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 309/26 بجرم EO-3/4 درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تیسری کارروائی میں ASI ضیاء اللہ اور ٹیم نے محمد اخلاق ولد محمد اقبال کو غیر قانونی اسلحہ سمیت پکڑ لیا۔ ملزم سے ایک پسٹل برآمد ہوا جس پر مقدمہ نمبر 310/26 بجرم AO(13)2a / 20/65 درج کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق بھکر پولیس ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں








