امریکہ ایران امن معاہدے میں موثر ملڑی ڈپلومیسی پرنوبل پیس فار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاصارفین کی جانب سےعسکری قیادت کی بھرپور پذیرائی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکوامن کاسفیرقراردیا جارہاہے
امریکا ایران امن معاہدہ میں پاکستان کی موثر سفارتکاری دنیابھرکی توجہ کا مرکز

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):امریکہ ایران امن معاہدے میں موثر ملڑی ڈپلومیسی پرنوبل پیس فار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاصارفین کی جانب سےعسکری قیادت کی بھرپور پذیرائی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکوامن کاسفیرقراردیا جارہاہے،وزیراعظم شہباز شریف کےامریکاایران امن معاہدہ سےمتعلق ٹویٹ کوچند ہی گھنٹوں میں لاکھوں صارفین نےری ٹویٹ کیاااورپاکستان کی کوششوں کو سراہا۔سوشل میڈیاصارفین کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کاوشوں کی بدولت امریکا ایران معاہدہ طے پایا اور پاکستان دنیا بھر میں سرخرو ہوا۔بھارتی سینئر صحافی سریند ساگر نے ایران امریکا جنگ کے خاتمے میں پاکستان کے اہم کرادار کااعتراف کرتے ہوئے کہاکہ دنیا اب امن کے لئے بھارت کے بجائے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے جو مودی کی بدترین ناکامی ہے،بھارتی صحافی اشوک سوائن نے ایکس پرامریکا ایران امن معاہدہ پرپاکستان کے کردارکی تعریف کی۔ایک اوربھارتی صارف نےایکس پرمودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےامن معاہدہ میں پاکستان کےاہم کردارکو سراہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق دنیا کو جنگ کی تباہی سے بچانے میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث دشمن بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو چکاہے،بھارت اپنی انتہاپسند پالیسیز کی بدولت دنیا بھر میں تنہا ءہو چکا ہے جبکہ پاکستان موثر سفارت کاری کے ذریعےاقوام عالم میں مرکز نگاہ بن گیا ہے۔پاکستان کی دور اندیش سیاسی اور عسکری قیادت نےپیچیدہ بحرانوں کے پرامن حل کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان عالمی امن اوراستحکام کاعلمبردار ہے








