پی سی بی کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کے نظام میں میرٹ بیسڈ اصلاحات کے حوالے سے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد

پی سی بی کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کے نظام میں میرٹ بیسڈ اصلاحات کے حوالے سے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور۔15جون (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کے نظام میں میرٹ بیسڈ اصلاحات کے حوالے سے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شرکت کی جبکہ بورڈ آف گورنرز کے اراکین، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل، مختلف ڈائریکٹرز، سلیکٹرز، کوچز اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔

ورکشاپ کے دوران عاقب جاوید نے سنٹرل کنٹریکٹ کے نظام میں متعارف کرائی جانے والی نئی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سنٹرل کنٹریکٹ کے نئے نظام اور اس کی مختلف کیٹیگریز کی افادیت سے شرکا کو آگاہ کیا۔

انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت اور کارکردگی کے معیار کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔اس موقع پر ڈاکٹر جاوید مغل نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کے تحت میڈیکل اور فٹنس معیار کی اہمیت اور کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ ترقی میں اس کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی۔ورکشاپ کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں شرکا نے مختلف امور پر سوالات کیے اور ماہرین سے تفصیلی جوابات حاصل کیے۔