وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ، اعجاز حسین جاکھرانی، ذوالفقار بھنڈر، علی جان مزاری اور ثمر ہارون بلور نے پیر کو یہاں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ، اعجاز حسین جاکھرانی، ذوالفقار بھنڈر، علی جان مزاری اور ثمر ہارون بلور نے پیر کو یہاں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی عالمی امن کے قیام کیلئے کامیاب کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں سبز ہلالی پرچم کو تاریخی عزت ملی اور پاکستان کا نام اقوام عالم میں بلند ہوا۔
وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کے جذبات کا خیر مقدم کیا۔ ارکانِ اسمبلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قومی مفادات کے تحفظ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے وزیراعظم کی قیادت میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ملاقاتوں میں وفاقی وزیر برائے امور عامہ یونٹ رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شریک تھے۔









