ہری پور۔ 15 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین اور ڈسڑکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ،پولیس،محکمہ صحت،ریسکیو 1122،واپڈا،ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی،ٹریفک مینجمنٹ،صفائی ستھرائی،بجلی کی بلا تعطل فراہمی،طبی سہولیات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کا …
ہری پور،محرم الحرام کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان،سہولت ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ
ہری پور۔ 15 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین اور ڈسڑکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ،پولیس،محکمہ صحت،ریسکیو 1122،واپڈا،ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی،ٹریفک مینجمنٹ،صفائی ستھرائی،بجلی کی بلا تعطل فراہمی،طبی سہولیات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو باہمی رابطہ مزید موثر بنانے اور فرائض ذمہ داری و مستعدی سے انجام دینے کی ہدایت کی جبکہ ڈی پی او نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنے پر زور دیا۔اجلاس میں شہریوں کی سہولت اور فوری رسپانس کے لیے ڈسٹرکٹ سہولت ڈیسک قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جہاں متعلقہ اداروں کا عملہ چوبیس گھنٹے خدمات انجام دے گا۔









